Baaghi TV

کویت میں رمضان کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار مختصر

‎رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی کویت نے سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ یکم رمضان سے سرکاری اداروں میں کام کے اوقات ساڑھے چار گھنٹے ہوں گے۔
‎عرب میڈیا کے مطابق سول سروس کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمین صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ کر ساڑھے چار گھنٹے کام مکمل کر سکتے ہیں۔
‎کمیشن نے رمضان کے دوران تمام سرکاری اداروں میں مقررہ دورانیے پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔
‎واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری جبکہ پاکستان سمیت دیگر خطے کے ممالک میں 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

More posts