ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے ہرادیا
ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
نیپال نے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 180 رنز ہی بنا پائے۔ دیپندر سنگھ نے 44 رنز اور لوکیش بام نے 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔ انگلینڈ کی جانب سے لیم ڈوسن نے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔
یہ میچ ٹیموں کے لیے گروپ مرحلے میں اہم تھا اور انگلینڈ کی ٹیم نے اس جیت کے ساتھ اپنے مقام کو مضبوط کیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ کی نیپال کو 4 رنز سے شکست
