Baaghi TV

سانحہ گل پلازا میں انتظامیہ کا بھی قصور تھا،شرجیل میمن

sharjeel

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میڈیا کی توجہ اصل معاملات سے ہٹ گئی ہے، میڈیا اور ٹی وی چینلز صرف سیاسی موضوعات پر بات کرتے ہیں، غیر نتیجہ خیز مسائل کو پیش کرتے ہیں اور عوام کے اصل مسائل کو نظر انداز کر دیتے ہیں

کراچی میں ایسوسی ایشن آف کنسلٹنگ انجینئرز پاکستان کی کانفرنس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کانفرنس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کے مواقع پر اہم تبادلہ خیال ہوا۔شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر کمیٹی بنائی گئی۔ وزیر اعلی سندھ کمیٹی کے سربراہ تھے، سانحہ گل پلازہ رپورٹ نیک نیتی اور ایمانداری سے شائع کی گئی، سانحہ گل پلازہ پر سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنایا۔ گل پلازہ میں آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے کی 2 بار وارننگ دی گئی، حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے پر عمارت کو سیل کردیا جائے گا،بلڈنگ بننے کی زمہ داری حکومت کی ہوتی ہے اگر کوئی بلڈنگ بننی ہے تو اس کی زمین کی سوائل ٹیسٹنگ ہونی لازمی ہے ۔سانحہ گل پلازا میں انتظامیہ کا بھی قصور تھا، 2 بار وارننگ دی لیکن انتظامیہ نے توجہ نہیں دی،اس سانحے میں 80 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اور تحقیق سے ثابت ہوا کہ عمارت کے مالک نے غیرقانونی طور پر اضافی منزلیں تعمیر کیں اور منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کی

More posts