Baaghi TV

بھارت سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ مایوس، تبدیلیاں متوقع


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے میچ کے لیے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون سے باہر بٹھانے کی تجویز زیر غور ہے، کیونکہ اہم مقابلوں میں توقعات کے مطابق کارکردگی سامنے نہیں آسکی۔
‎پلیئنگ الیون سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
‎واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا، جو ٹیم کے لیے ڈو اینڈ ڈائی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
‎ذرائع کے مطابق اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو بھی پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا سکتا ہے۔

More posts