Baaghi TV

چترال کے سرحدی علاقے ارندو میں عوام کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

حالیہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں چترال کے سرحدی علاقے ارندو میں عوام کی بڑی تعداد نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔

مظاہرین نے سرحد پار سے پاکستان میں کی جانے والی فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کی کارروائیوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔عوام علاقہ نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سرحدوں کے تحفظ میں کردار کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ہر مشکل وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ریلی کے دوران قومی پرچم لہرائے گئے اور ملک کی خودمختاری، استحکام اور امن کے لیے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، سرحدوں کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

More posts