ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 787 ہو گئی ہے۔
ہلال احمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے دوران 153 ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ادارے کے مطابق ان شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ایک ہزار سے زیادہ فضائی حملے کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں جبکہ نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔
تاحال امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ان اعداد و شمار پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہادتوں کی تعداد 787 ہوگئی، ایرانی ہلال احمر
