سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحدی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے آرٹلری فائر کے ذریعے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی مختلف پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں جاری آپریشن غضب للحق کے تحت کی جا رہی ہیں جس کا مقصد دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا اور کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنانا اور پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔
پاک فوج کی آرٹلری فائرنگ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹیں نشانہ
