سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبر کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے تمام امداد اور سرمایہ کاری فوری طور پر معطل کر دی ہے، فیکٹ چیک کے بعد جھوٹی قرار دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جانے والی ویڈیو دراصل جنوری 2023 کی پرانی ویڈیو ہے جس کا 2026 میں پاکستان اور سعودی عرب کے موجودہ تعلقات سے کوئی تعلق نہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بدستور مضبوط اور فعال ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ گمراہ کن مواد سوشل میڈیا پر بعض بھارتی پروپگینڈا اکاؤنٹس کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں غلط تاثر پیدا کیا جا سکے۔
سعودی عرب کی پاکستان کیلئے امداد معطل ہونے کی خبر جھوٹی قرار، فیکٹ چیک
