متحدہ عرب امارات میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ حادثہ پیر 9 مارچ 2026 کو اس وقت پیش آیا جب فوجی ہیلی کاپٹر قومی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
وزارتِ دفاع نے بتایا کہ حادثے میں مسلح افواج کے دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جا سکے۔
اماراتی وزارتِ دفاع نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا اور ان کے لیے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام جاری کیا۔
متحدہ عرب امارات میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو اہلکار ہلاک
