Baaghi TV

کفایت شعاری مہم : تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

bank

کابینہ ڈویژن کا کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی اور ایندھن بچت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت سرکاری اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز کی اعلیٰ انتظامیہ کی تنخواہوں میں دو ماہ کے لیے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں سلیب وار کٹوتی کی جائے گی، 3 سے 10 لاکھ روپے تنخواہ پر 5 فیصد، 10 سے 20 لاکھ پر 15 فیصد، 20 سے 30 لاکھ پر 25 فی صد، جبکہ 30 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والوں پر 30 فیصد کٹوتی لاگو ہوگی سرکاری و نجی کمپنیوں کے بورڈز میں شامل حکومتی ارکان کی فیس میں 100 فیصد کٹوتی ہوگی اور یہ تمام رقم ’’وزیر اعظم آسٹیریٹی فنڈ 2026‘‘ میں جمع کرائی جائے گی۔

دو ماہ کے لیے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اب صرف متعلقہ سفیر ہی بین الاقوامی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزارت خارجہ کو 23 مارچ پر استقبالیوں کے بجائے سادہ پرچم کشائی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ غیر ملکی مشنز کے بجٹ میں 20 فیصد کمی اور افسران کی دو روزہ تنخواہ کٹوتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کی معطلی کی خبروں کو مسترد کردیا

سکیورٹی اداروں کو آپریشنل ایندھن میں 50 فیصد کمی اور 60 فیصد گاڑیاں کھڑی کرنے کا حکم دیا گیا ہے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) ایندھن اور گاڑیوں کی پابندیوں کا جامع آڈٹ کرے گی جس کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش ہوگی تاہم، ایف بی آر، کسٹمز اور آئی رین آپریشنز پر ’’ورک فرام ہوم‘‘ اور گاڑیوں کی پابندی لاگو نہیں ہوگی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 4 روزہ ورک ویک کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو بچت شدہ رقم کو فنڈ میں منتقل کرنے کی نگرانی کرے گی۔ تمام وفاقی و صوبائی ادارے اپنی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ آئی ٹی پورٹل پر جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

عالمی امن کا سوال اور امریکی قیادت کی ذمہ داری ،تجزیہ: شہزاد قریشی

More posts