وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سول اسپتال کراچی ماسٹر پلان سے متعلق اجلاس ہوا، سول اسپتال کراچی کو 100 ارب روپے کی لاگت سے جدید ترین اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں نجی شراکت داروں کے ساتھ ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی گئی، منصوبے کے تحت عبدالستار ایدھی میڈیکل ٹاور کی تعمیر فوری شروع ہوگی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سول اسپتال کے 2142 بستروں میں مزید 500 بستروں کا اضافہ کیا جائے، خستہ حال عمارتوں کی جگہ جدید میڈیکل، سرجیکل ٹاورز تعمیر کیے جائیں گے، نیا او پی ڈی بلاک، برنس وارڈ اور جیل وارڈ منصوبے میں شامل ہوں گے، جدید مورچری اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے گا۔
