Baaghi TV

افغانستان میں ڈرون اسمبلی ورکشاپس پر حملے، ننگرہار اور کابل میں چھ مراکز تباہ

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار اور دارالحکومت کابل میں ڈرون اسمبلی سے متعلق متعدد ورکشاپس کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں ڈرون بنانے کے ایک اہم نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران صوبہ ننگرہار میں چار جبکہ کابل میں دو ڈرون ورکشاپس کو تباہ کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان ورکشاپس میں مختلف جدید پرزوں کی مدد سے ڈرون تیار کیے جا رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق ان مراکز میں استعمال ہونے والے کئی پرزے بھارتی اور اسرائیلی ساختہ تھے، جنہیں استعمال کر کے ڈرون تیار کیے جاتے تھے۔ ان مراکز میں بننے والے ڈرون مختلف سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں افغانستان میں ڈرون اسمبل کرنے کی صلاحیت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ ان کارروائیوں سے اس نیٹ ورک کے آپریشنز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ڈرون تیاری کی سرگرمیاں عارضی طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے۔

More posts