قصور میں سردی کی لہر واپس، بارش سے گلیاں اور بازار زیرِ آب
17 سے 20 مارچ تک بارشوں کا الرٹ جاری
قصور شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث سردی کی لہر ایک بار پھر لوٹ آئی ہے جس سے موسم میں خنکی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔
بارش کے بعد شہر کی متعدد گلیاں اور اہم بازار پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے آمد و رفت دشوار ہو گئی جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں کے باہر پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں
محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 سے 20 مارچ تک قصور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت مزید بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے
تاجروں کے مطابق خراب موسم کے باعث خریداروں کی تعداد کم ہو گئی ہے جس سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی سست پڑ گئی ہے
موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید مسائل سے بچا جا سکے
سردی کی لہر واپس ،17 سے 20 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی
