عیدالفطر کے موقع پر پولیس نے ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران 4 سے 5 لاکھ سیاح مری کا رخ کر سکتے ہیں گزشتہ سال عید کے پہلے دن 28 ہزار 6 سو 88 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، جبکہ اگلے تین دنوں میں بالترتیب 51 ہزار 3 سو 80، 57 ہزار 8 سو 55 اور35 ہزار 1 سو 19 گاڑیاں ریکارڈ کی گئیں۔
عدالتی احکامات کے تحت روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی حد مقرر ہے، تاہم رش کے دنوں میں یہ تعداد 12 ہزار تک پہنچ سکتی ہے،پولیس نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل Safe Tourism Murree ایپ لازمی ڈاؤن لوڈ کریں، اس ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس سمیت ایمرجنسی سروسز تک فوری رسائی ممکن ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف
ایپ میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ڈی پی او سے براہِ راست واٹس ایپ رابطہ، ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات کی معلومات اور موسم کی تازہ صورتحال بھی دستیاب ہے، عید کے دوران مری میں بارش اور آندھی کا امکان ہے، اس لیے سیاحوں کو محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری ہیلپ لائن 15 یا موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
عید الفطر کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام ،ملزم 100 بوتل شراب سمیت گرفتار
