Baaghi TV


ایران میں کریک ڈاؤن: اسرائیل سے مبینہ روابط پر 97 افراد گرفتار


ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کے لیے مبینہ طور پر کام کرنے کے الزام میں 97 افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایک وسیع سکیورٹی کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، جس کے تحت جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل اور امریکا سے مبینہ روابط کے شبے میں سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
‎ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد اندرونی سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور بیرونی اثر و رسوخ کو روکنا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔
‎اس سے قبل بھی صوبہ البرز میں درجنوں افراد کو غیر ملکی اپوزیشن میڈیا کو ویڈیوز فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جسے حکام نے قومی سلامتی کے خلاف اقدام قرار دیا۔

More posts