Baaghi TV

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)کا عید پر ہسپتال کا دورہ،زخمی جوانوں کی عیادت

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے عیدالفطر کے موقع پر سریاب روڈ کوئٹہ ڈیوٹی پر تعینات جوانوں اور افسران کے ساتھ نمازِ عید ادا کی اور عید کی خوشیاں بانٹیں۔

اس موقع پر انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ خدمات، بلند حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہا اور مادرِ وطن کے دفاع میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی جوانوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فرنٹیئر کور ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اور آخر میں تمام جوانوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔

More posts