Baaghi TV

ایران امریکا مذاکرات مرحلہ وار، ابتدا الگ ملاقاتوں سے ہوگی

‎ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق یہ بات چیت مرحلہ وار انداز میں پاکستان میں منعقد ہوگی، جہاں ابتدا میں دونوں ممالک کے وفود آمنے سامنے نہیں بیٹھیں گے۔
‎ذرائع کے مطابق مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ایرانی اور امریکی وفود الگ الگ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں اہم نکات اور تجاویز پر بات چیت ہوگی۔ اس مرحلے کا مقصد ماحول کو سازگار بنانا اور اختلافات کو کم کرنا ہے۔
‎اس کے بعد جب ابتدائی امور طے پا جائیں گے تو پاکستان کی موجودگی میں دونوں وفود کو ایک ہی میز پر بٹھایا جائے گا تاکہ براہ راست مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔
‎ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے ماحول کو مثبت رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کی کشیدگی سے بچا جا سکے۔
‎امریکی وفد کی آمد بھی دو مراحل میں متوقع ہے، پہلے مرحلے میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات میں شرکت کے لیے پہنچیں گے۔
‎ماہرین کے مطابق یہ مرحلہ وار حکمت عملی دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں مدد دے سکتی ہے اور پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی ثابت ہو سکتی ہے۔

More posts