Baaghi TV

امن مذاکرات کا مرکز اسلام آباد: عالمی رہنماؤں کے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

‎اسلام آباد اس وقت عالمی امن مذاکرات کے تناظر میں پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، جہاں پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث اسے بین الاقوامی سطح پر کلیدی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج دنیا کے اہم ترین ممالک کے سربراہان کی جانب سے ٹیلیفونک رابطے موصول ہوئے، جن میں پاکستان کی خطے میں قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔
‎وزیراعظم محمد شہباز شریف کو امیرِ قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیراعظم، اور یورپی ممالک بشمول آسٹریا کے چانسلر، جرمنی کے چانسلر اور اٹلی کی وزیراعظم نے فون کیا۔
ان تمام عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم کو پاکستان کی ان کامیاب سفارتی کوششوں پر بھرپور مبارکباد پیش کی جن کی بدولت ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی آئی۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فعال کردار کی وجہ سے ہی دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور مستقبل کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

More posts