Baaghi TV

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

staet bank

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک نے کر دی ہے۔ یہ رقم پاکستان کو مالی معاونت اور زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، جس میں سے 2 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں جبکہ باقی رقم بھی جلد ملنے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی سپورٹ اگلے ہفتے تک پاکستان کو مل جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی سالانہ رول اوور مدت کو بھی بڑھایا جا رہا ہے، اور اب اسے سالانہ تجدید کے بجائے تین سال کے لیے توسیع دی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد ان ڈپازٹس کی میچورٹی 2028 تک پہنچ جائے گی۔ماہرین کے مطابق سعودی مالی تعاون سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری، روپے پر دباؤ میں کمی اور معاشی استحکام کے امکانات روشن ہوں گے۔

More posts