Baaghi TV

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2829 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہو کر 4792 ڈالر تک آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

More posts