Baaghi TV

رات میں بھی شمسی توانائی سے بجلی ممکن، نئی تحقیق

solar

‎سورج کی توانائی کو ماحول دوست ذریعہ سمجھا جاتا ہے، مگر رات کے وقت سولر پینلز کی کارکردگی ختم ہو جاتی ہے۔ اب سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق کے ذریعے ایسا طریقہ سامنے لایا ہے جس سے رات میں بھی شمسی توانائی سے بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔
‎جرنل ایڈوانسڈ انرجی میٹریلز میں شائع تحقیق کے مطابق چینی سائنسدانوں نے لکڑی کی اندرونی ساخت کو تبدیل کر کے اسے مسام دار اسفنج جیسا بنا دیا، جو سورج کی روشنی کو جذب کر کے حرارت کی صورت میں ذخیرہ کر سکتا ہے۔
‎اس خاص لکڑی کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ دن کے وقت سورج کی توانائی کو جذب کر کے محفوظ رکھتی ہے اور رات کے وقت اس حرارت کو خارج کر کے بجلی پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
‎ماہرین کے مطابق اس طریقہ کار سے سولر توانائی کی سب سے بڑی کمزوری یعنی رات کے وقت بجلی کی عدم دستیابی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس وقت عام طور پر بیٹریوں کے ذریعے دن کی بجلی کو ذخیرہ کیا جاتا ہے، مگر وہ مہنگی ثابت ہوتی ہیں۔
‎تحقیق میں بالسا ووڈ استعمال کی گئی جس کی قدرتی ساخت میں تبدیلیاں کر کے اسے روشنی جذب کرنے کے قابل بنایا گیا۔ اس کے اندر سیاہ فاسفورسین کی باریک تہیں، نینو ذرات اور دیگر مواد شامل کیے گئے تاکہ توانائی کے ذخیرے اور اخراج کا عمل ممکن ہو سکے۔
‎مزید یہ کہ لکڑی میں stearic ایسڈ شامل کیا گیا جو حرارت کو ذخیرہ اور خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تجربات کے دوران اس لکڑی نے 91.2 فیصد سورج کی روشنی کو حرارت میں تبدیل کیا اور رات کے وقت بھی بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

More posts