Baaghi TV

آئی ایم ایف کی نئی شرائط عوامی مفادات کے خلاف ہیں،خالد مسعود سندھو

khalid masood sindhu

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے نئی شرائط عوامی مفادات کے خلاف ہیں،حکمرانوں کوفیصلے ملکی مفادات ،قومی جذبات کو سامنے رکھ کر کرنے چاہئے،کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کر دیا جائے تو معیشت کو استحکام ملے گا،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے بدلے نئی شرائط عائد کرنا درحقیقت پاکستان کی معیشت پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے،آئی ایم ایف کی جانب سے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا مطالبہ عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دے گا،حکمران ملکی مفاد کے مطابق فیصلے کریں ، پاکستان کی عوام نے حکمرانوں کو مینڈیٹ دیا، پاکستانی قوم کے جذبات کی قدر کی جائے اور بیرونی دباؤ پر عوامی جذبات کے خلاف فیصلے نہ کیے جائیں، حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلنے کے بجائے خودمختار معاشی پالیسیاں اپنائے،سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے، برکتیں آسمانوں سے آئیں گی.

More posts