Baaghi TV

نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان جانبحق،پابندی لگانےکا مطالبہ

قصور
مصطفی آباد (للہانی) نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان جاں بحق، شہریوں کا نہروں پر نہانے پر پابندی کا مطالبہ
مصطفی آباد کے علاقے للیانی نہر میں گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان گرمی کی شدت کے باعث نہر میں نہانے کے لیے اترا، تاہم پانی کے تیز بہاؤ اور گہرائی کے باعث وہ خود کو سنبھال نہ سکا اور ڈوب گیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کیا گیا۔ کافی کوششوں کے بعد نوجوان کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی اور اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال گرمیوں کے موسم میں متعدد نوجوان اور بچے نہروں میں نہاتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، لیکن اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جاتے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں پر نہانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے، حفاظتی باڑ لگائی جائے اور متعلقہ مقامات پر وارننگ بورڈ نصب کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے
شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نہروں کے کنارے نگرانی بڑھائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مختلف علاقوں میں نہروں میں ڈوبنے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جہاں تیز بہاؤ اور گہرے پانی کے باعث نوجوان جان کی بازی ہار گئے

More posts