Baaghi TV


ایران نے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو سخت جواب دیں گے، ٹرمپ

‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو امریکا بھرپور جواب دے گا اور ایران کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔
‎امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں بحری نقل و حرکت کے حوالے سے غیر متعلقہ ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن میں جنوبی کوریا کا ایک کارگو جہاز بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی اس مشن میں امریکا کا ساتھ دے۔
‎صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایران کی سات چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے اور امریکا کے پاس پہلے سے کہیں زیادہ جدید ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈے مکمل طور پر ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
‎ماہرین کے مطابق اس بیان سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جہاں پہلے ہی امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات انتہائی نازک صورتحال کا شکار ہیں۔
‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات سفارتی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

More posts