Baaghi TV


آبنائے ہرمز میں ایرانی بارودی سرنگیں تباہ، امریکا کا دعویٰ

usa

‎امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں زیر سمندر موجود ایرانی بارودی سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے۔
‎ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق امریکی افواج نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کے لیے ایک راستہ بارودی سرنگوں سے صاف کیا، جس سے تجارتی جہاز رانی کے لیے حالات بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
‎انہوں نے بتایا کہ ان بارودی سرنگوں کو جدید سمندری ڈرونز کی مدد سے ناکارہ بنایا گیا، جو اس نوعیت کی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
‎امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی تجارت کے اہم بحری راستے کو محفوظ بنانا اور توانائی کی ترسیل میں رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔
‎ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، اس لیے یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا خطرہ عالمی معیشت کو متاثر کر سکتا ہے۔
‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد خطے میں صورتحال مزید حساس ہو سکتی ہے، جہاں پہلے ہی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی موجود ہے۔

More posts