Baaghi TV

سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ماتحت نہیں ہم پلہ عدالتیں ہیں،چیف جسٹس

supreme

ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اہم فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں ہم پلہ عدالتیں ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں ہم پلہ عدالتیں ہیں، وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئینی مقدمات وفاقی آئینی عدالت جبکہ ریگولر مقدمات سپریم کورٹ سنے گی، دونوں عدالتیں ایک دوسرے کے دائرہ اختیار کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کریں گی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 189 ایک عدالت کو دوسری عدالت کے ماتحت نہیں بناتا، آئینی اور غیر آئینی مقدمات کو ایک ساتھ چلانا آئینی پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے۔

More posts