Baaghi TV

ایران کا امریکی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑنے کا دعویٰ

islamabad

‎ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے مغربی سرحدی علاقے میں کارروائی کے دوران امریکی اسلحے اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی گئی ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ایران کے صوبہ کردستان کے شہر بانہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔
‎ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ عراقی کردستان سے ایران منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کھیپ کو قبضے میں لے لیا۔
‎پاسدارانِ انقلاب کے حمزہ سید الشہداء ہیڈکوارٹر کے مطابق شمالی عراق میں موجود بعض مسلح گروہ امریکا اور اسرائیل کیلئے کام کر رہے ہیں اور ایران کے اندر جدید امریکی اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
‎ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ قبضے میں لیے گئے اسلحے میں جدید ہتھیار اور بڑی مقدار میں گولہ بارود شامل ہے۔
‎تاحال امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ایرانی دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
‎تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ایسے دعوے خطے میں بڑھتے سکیورٹی خدشات کی عکاسی کرتے ہیں۔

More posts