Baaghi TV

جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملہ، شمالی علاقوں میں دھماکے

‎عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
‎رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد شمالی اسرائیل کے علاقے بالائی جلیل میں جنگی سائرن بجنا شروع ہو گئے جبکہ مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
‎عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے۔
‎تاحال کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
‎خطے میں جاری کشیدگی کے باعث لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر سکیورٹی صورتحال پہلے ہی انتہائی حساس سمجھی جا رہی ہے۔
‎تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ کے اثرات اب لبنان اسرائیل سرحد تک مزید پھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

More posts