Baaghi TV

وفاقی وزیر ریلوے کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرز سےملاقات

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرز سےملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات سمیت ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ریلوے انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے عالمی شراکت داروں کے لیے “ٹریک ایکسیس پالیسی” متعارف کرا رہا ہے اور امریکی سرمایہ کاروں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ملاقات میں ویگنز، فریٹ آپریشنز اور ریلوے ٹیکنالوجی میں ممکنہ امریکی سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے پاکستان ریلوے اور امریکی کمپنی کے درمیان دہائیوں پر محیط تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ “پاکستان ریلوے میں موجود 254 امریکی ساختہ لوکوموٹیوز دوطرفہ تعاون کی روشن مثال ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ازبکستان، قازقستان، نوکنڈی اور گوادر کو ملانے والے علاقائی رابطہ منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن کا مقصد وسطی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔پاکستان ریلوے عالمی شراکت داروں کیلئے ٹریک ایکسس پالیسی متعارف کرا رہا ہے، امریکی سرمایہ کاروں کو بھی شرکت کی دعوت دیتے ہیں.

More posts