Baaghi TV

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور سوشلائٹ بیٹینا اینڈرسن قانونی طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی کی سرکاری دستاویزات ریاست فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں جمع کرا دی گئی ہیں،رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کی قانونی کارروائی ٹرمپ خاندان کے رئیل اسٹیٹ وکیل بریڈ میکفرسن نے انجام دی۔ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور سوشلائٹ بیٹینا اینڈرسن اس ہفتے کے اختتام پر ایک نجی جزیرے پر قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک مختصر مگر پُرتعیش تقریب بھی منعقد کریں گے۔یہ بھی واضح نہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شریک ہوں گے یا نہیں۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران سے متعلق جاری کشیدہ صورتحال کے باعث یہ “مناسب وقت نہیں” تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تقریب میں شرکت کی کوشش کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے نے اس سے قبل جنگی حالات اور سیاسی ماحول کے باعث اپنی شادی مؤخر کرنے پر غور کیا تھا۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس یا کسی بڑی سرکاری تقریب میں شاندار شادی کرنا ایسے وقت میں مناسب نہیں سمجھا گیا جب عالمی سطح پر کشیدگی اور جانی نقصان کی خبریں سامنے آ رہی ہوں۔

More posts