Baaghi TV

گوجرخان دوہرا قتل 6 دن گزرنے کے باوجود نامزد قاتل پولیس گرفتاری سے دور

crime

مرکزی انجمن تاجراں کے سینئر نائب صدر ملک محبوب اور ان کے بھائی کے سفاکانہ قتل پر تاجر برادری سراپا احتجاج، شہر بھر میں بینرز آویزاں
پولیس ایکشن میں آئے یا تاجر خود سڑکوں پر نکلیں؟ مقتولین کے لواحقین تاجروں کا نصیر پٹواری کے بیٹوں کی فوری گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ
گوجرخان (قمرشہزاد) ریلوے روڈ گوجرخان پر دن دیہاڑے سرعام دو تاجر بھائیوں کے لرزہ خیز دوہرے قتل کی سنگین واردات کو 6 روز بیت گئے، مگر پولیس نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔ مقتولین میں مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے سینئر نائب صدر ملک محبوب اور ان کے بھائی شامل ہیں، جنہیں فائرنگ کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ واقعے میں نامزد مرکزی ملزمان، نصیر پٹواری کے بیٹوں معظم اور احسن کی تاحال عدم گرفتاری پر شہر کی تاجر برادری اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر کے خلاف تاجر برادری نے باقاعدہ احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتولین سے یکجہتی اور انصاف کی فراہمی کے لیے شہر کے تمام اہم چوک چوراہوں، مارکیٹوں اور شاہراہوں پر بڑے بڑے احتجاجی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ ان بینرز پر قاتلوں کی فوری گرفتاری، پولیس انتظامیہ سے کارروائی کے مطالبات اور مقتول تاجر رہنما کے لیے انصاف کی اپیلیں درج ہیں۔

More posts