Baaghi TV

راجوری : قابض بھارتی فورسز نے آپریشن تیز کر دیا ، پیرا کمانڈوز کی تازہ کمک طلب

بھارت کے غیر قانونی زیرِقبضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کیطرف سے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج مسلسل آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ آپریشن کو گزشتہ رات مزید تیز کیا گیا اور پیرا کمانڈوز کی تازہ کمک منگوا لی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقوں ڈوریمل اور گمبھیر مغلان میں ہونے والے آپریشن میں بھارتی فوجیوں کے علاوہ پیراملٹری فورسز اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار بھی حصّہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹر ، ڈرون کیمرے اور سراغ رساں کتے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔بھارتی فورسز نے آپریشن والے علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر رکھے ہیں۔ اس طویل آپریشن ، جسے آپریشن شیرووالی کا نام دیا گیا ہے ، کے باعث مقامی باشندوں میں خوف اور بے یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔بھارتی حکام دعویٰ کر رہے ہیں کہ آپریشن علاقے کے جنگل میں مجاہدین کی موجودگی کیوجہ سے شروع کیا گیا ہے۔

More posts