محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنےکے پیش نظر ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور کی زیرصدارت اہم اجلاس
قصور (ڈسٹرکٹ بیورو چیف طارق نوید سندھو سے ) محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان ، ایس ایس پی سیف سٹی شیخوپورہ ریجن محمد طاہر علی، امن کمیٹی کے اراکین اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات، سیکیورٹی اقدامات، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے ایام پرامن اور منظم انداز میں گزارے جا سکیں۔
