Baaghi TV


سلامتی کونسل کی افغانستان میں دہشت گردی پر تشویش، طالبان پر محفوظ پناہ گاہیں دینے کا الزام

suicide Attacke

‎اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ قرار دیا ہے۔
‎سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں چھوٹے ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت، انسانی بحران اور دہشت گردی کی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خواتین کے حقوق اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
‎اجلاس کے دوران افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر طالبان حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان حکومت دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے، جس سے خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
‎امریکا کی مستقل مندوب جینیفر لوکیٹا نے بھی طالبان سے انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مثبت پیش رفت طالبان کے طرزِ عمل میں تبدیلی سے مشروط ہے۔

More posts