ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد اسرائیل سے امریکی جنگی طیاروں کی واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تقریباً 20 امریکی فوجی طیاروں کو بن گوریان ایئرپورٹ سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مزید طیاروں کی واپسی بھی زیر غور ہے۔
رپورٹس کے مطابق بن گوریان ایئرپورٹ پر اس وقت 75 امریکی فوجی طیارے موجود ہیں، جس کے باعث پارکنگ کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے باعث عام مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز نے پروازوں کی منسوخی اور لاکھوں ٹکٹ متاثر ہونے کی شکایت کی ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر دستیاب جگہ محدود کر دی ہے، جس سے شہری پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
ایران امریکا معاہدے کے بعد اسرائیل سے امریکی جنگی طیاروں کی واپسی کا امکان
