Baaghi TV

عمران خان سےملاقاتوں کا کیس،سپریم کورٹ نے ریکارڈ طلب کر لیا

imran

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے کیس میں سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ کتنی اور کب ملاقاتیں ہوئیں جامع رپورٹ جمع کرائیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کو میڈیا ٹاک نہ کرنے کی یقینی دہانی کرائی گئی تھی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ہے، ہائیکورٹ کے متفقہ آرڈر کیخلاف اپیل نہیں ہوسکتی ،سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ سے ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ اور ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے جیل انتظامیہ کو 3ہفتے میں تمام ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کر دی

More posts