Baaghi TV

محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات

pak

وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب شیخ خلفیہ بن حمد بن خلفیہ الثانی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے اور خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا محسن نقوی نے کہا کہ قطر کے ساتھ سکیورٹی و مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک کو مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر داخلہ نے قطری ہم منصب سے ان کے والد سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، اور قطر کی تعمیر و ترقی میں سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر قطری وزیر داخلہ شیخ خلفیہ بن حمد بن خلفیہ الثانی کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

More posts