وزیراعظم شہباز شریف،نےکہاہےکہ، آئل ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے-
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، ریفائنریز کی اپ گریڈیشن توانائی تحفظ کے نظام کا اہم ستون ہےجدید ریفائنریز توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں گی،جدید ریفائنریز درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنےمیں بھی معاون ثابت ہوں گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیےاصلاحات متعارف کرائی جائیں،نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اس پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شعبہ توانائی میں اصلاحات کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی،وزیراعظم نے براؤن فیلڈ ریفائنریز پالیسی میں ترمیم پر وزیر پیٹرولیم کی کارکردگی کی تعریف کی،وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ریزروز بڑھانے،آئل ریفائننگ پالیسی کی ترویج کے لیے قطر، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں روڈ شوز کی ہدایت بھی کی ۔
