Baaghi TV

ڈی آئی خان پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکہ،بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج زخمی

ڈی آئی خان پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکہ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج عنایت اللہ عرف "ٹائیگر” زخمی ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائنز میں بم ڈسپوزل سکواڈ یونٹ کے انچارج عنایت اللہ عرف "ٹائیگر” کے کمرے کے قریب واقع مال خانے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد مال خانے میں موجود ہینڈ گرنیڈ بھی یکے بعد دیگرے پھٹ گئے، جس سے دھماکوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔دھماکے کے باعث بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج کے کمرے کی دیواریں اور چھت منہدم ہوگئیں، جس کے نتیجے میں عنایت اللہ عرف "ٹائیگر” زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

More posts