Baaghi TV

باجوڑ میں سرکاری پرائمری سکول دھماکے سے تباہ، عمارت کو شدید نقصان

باجوڑ: ضلع باجوڑ کی تحصیل وڑہ ماموند میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول لوئی خرکی کو نامعلوم دہشت گردوں نے گزشتہ رات دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت سکول میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دھماکے سے سکول کی عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار عناصر کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مقامی افراد نے تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سکول کی عمارت کی جلد از جلد تعمیر نو یقینی بنائی جائے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

More posts