پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے لاپتہ ہونے والا پالتو کتا Duke بالآخر مل گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عوام اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وسیم اکرم نے اپنے پالتو کتے کی گمشدگی کے بعد سوشل میڈیا پر عوام سے مدد کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ کتے کا نام Duke ہے، اس کا رنگ کالا ہے اور وہ کم عمر ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کتے کو تلاش کرنے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔بعد ازاں وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ ان کا پالتو کتا بحفاظت مل گیا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے Duke کو تلاش کرنے میں تعاون کرنے والے تمام افراد، مداحوں اور پولیس افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ ے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر Duke کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔وسیم اکرم کی جانب سے شیئر کی گئی اس خوشخبری پر مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے Duke کی بحفاظت واپسی پر مبارک باد دی۔
