رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے منسوب کیے جانے والے پیغامات جعلی اکاؤنٹ سے بھیجے گئے تھے اور ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق عروبہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چند اسکرین شاٹس شیئر کیے، جنہیں انہوں نے ثاقب چدھڑ کے مبینہ پرانے پیغامات قرار دیا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مومنہ اقبال اور سیدہ طوبیٰ انور کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں بھی اسی نوعیت کے تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے ثاقب چدھڑ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت جاری کی اور تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے نہیں بھیجے گئے بلکہ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ کی کارروائی ہے۔ثاقب چدھڑ نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر صرف اپنا تصدیق شدہ آفیشل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں اور ان کا عروبہ مرزا کے ساتھ کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں رہا۔ انہوں نے دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کے تاثر کو بھی رد کرتے ہوئے لکھا، "آپ میرے لیے اہم نہیں ہیں، اور دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے۔”
واضح رہے کہ عروبہ مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، تاہم اب تک ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔
