Baaghi TV

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

gold

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4060 ڈالر پر پہنچ گیا۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 54سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 12سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 54روپے کے اضافے سے 6ہزار 291روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 46روپے کے اضافے سے 5ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے ہیں۔

More posts