انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 روزہ افغان بچے کو والدین کے ہمراہ طورخم کے راستے پاکستان میں داخلے کی اجازت کے مثبت نتائج، کامیاب علاج کے بعد بچے کی صحت بحال ہو رہی ہے
بچے کا علاج فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے ہسپتال میں جاری ہے،2 اگست 2026 کو افغانستان کے شہر جلال آباد سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے 10 روزہ بیمار بچے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کی غرض سے والدین کے ہمراہ طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی۔پاکستان پہنچنے پر بچے کا علاج اور خصوصی نگہداشت ایف سی ہسپتال حیات آباد میں کیا گیا ۔ ماہر ڈاکٹرز کی مسلسل نگرانی میں بچے کا علاج کیا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی صحت بحال ہوگئی۔
یہ اقدام خالصتاً انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کیا گیا تاکہ نومولود بچے کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور اس کی جان بچائی جا سکے۔پاکستان نے ہمیشہ انسانی جانوں کے تحفظ اور مشکل حالات میں انسانیت کی خدمت کی روایت کو برقرار رکھا ہے، اور بلاامتیاز ضرورت مند افراد کو طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔
