Baaghi TV

ایل اے 27 ،28،ایک سیٹ پر ن لیگ،دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب

election vote

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے مکمل اور غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔

حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کی نورین عارف 18919 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تبارک علی 18621 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب ایل اے 28 مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے بازل علی نقوی 28170 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے چوہدری شہزاد 26864 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ میدان مارلیا تھا جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں 5 سیٹیں آئی تھیں،الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 27 پر ووٹنگ خراب موسم کے باعث ملتوی کی گئی تھی جبکہ ایل اے 28 کے کچھ حلقوں پر سامان کی ترسیل نہ ہونے کے باعث ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی۔

More posts