کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن رحمان عرف بھولا کو پولیس حراست سے رہا کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رحمان عرف بھولا کو چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر پیش آنے والے جھگڑے اور فائرنگ کے واقعے کے بعد کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔رحمان عرف بھولا کی گرفتاری اس وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ وہ حال ہی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت سے بری ہوئے تھے۔ ان کی گھر سے حراست میں لیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی، جس کے بعد اس معاملے پر مختلف حلقوں میں بحث شروع ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اب رحمان عرف بھولا کو پولیس حراست سے رہا کر دیا گیا ،واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں پیش آنے والے جھگڑے اور فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہی ہے۔
