Baaghi TV

لاہور بورڈ ، میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان، مجموعی کامیابی کی شرح 64.53 فیصد

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کے مطابق مجموعی کامیابی کی شرح 64.53 فیصد رہی۔ امتحانات میں 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد کامیاب قرار پائے۔اعداد و شمار کے مطابق ریگولر امیدواروں کی کامیابی کی شرح 78 فیصد رہی، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کی شرح 49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گروپس کے لحاظ سے سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 69 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں 48 فیصد رہی۔ اسی طرح طالبات نے ایک بار پھر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 فیصد کامیابی حاصل کی، جبکہ طلبہ کی کامیابی کی شرح 55 فیصد رہی۔

آن لائن نتیجہ کیسے چیک کریں؟

طلبہ اپنے نتائج لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر درج ذیل طریقے سے دیکھ سکتے ہیں

https://www.biselahore.com

جن طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں، وہ اپنا رول نمبر 800291 پر ایس ایم ایس کرکے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں، جس کے بعد انہیں مختصر وقت میں موبائل فون پر نتائج موصول ہو جائیں گے۔

More posts