Baaghi TV

پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے ساڑھے 12 ارب روپے طلب

election vote

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبائی محکمہ بلدیات نے پنجاب حکومت سے ساڑھے 12 ارب روپے کے فنڈز طلب کر لیے ہیں۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق محکمہ بلدیات نے انتخابات کے انتظامات اور انعقاد کے لیے درکار اخراجات کی مد میں فنڈز کی فراہمی کی درخواست حکومت کو ارسال کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے مطلوبہ فنڈز کی منظوری کا معاملہ پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں بلدیاتی انتخابات کے فنڈز سمیت متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور سے متعلق بھی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

More posts