Baaghi TV

بشری بی بی کو جیل میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر گیا ،جیل سہولیات بارے رپورٹ پیش

pti

بشری بی بی کو جیل میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر گیا ، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہم رپورٹ سامنے آگئی

سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشری بی بی کو بھی قید تنہائی میں رکھنے کی تردید کر دی ،جیل حکام نے بشری بی بی سے امتیازی یا غیر مساوی سلوک کی بھی تردید کی،حکام نے کہا کہ جیلوں میں قید تنہائی کا نظام تقریباً ختم ہو چکا اب یہ رائج نہیں نا ہی عدالتیں طویل عرصے سے ایسی سزا دے رہی ہیں ، اڈیالہ جیل میں کسی بھی قیدی بشمول بشری بی بی کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا ، بشری بی بی کو سزا ہو چکی وہ قانون کے مطابق قید کاٹ رہی ہیں ، بشری بی بی کے ساتھ دوسرے قیدیوں کی طرح ہی قانونی سلوک کیا جا رہا ہے ، بشری بی بی کے ساتھ کوئی امتیازی یا غیر مساوی برتاؤ نہیں کیا جا رہا ،چونکہ بشری بی بی سابق وزیراعظم کی اہلیہ ہیں، اس لیے ان کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ اضافی انتظامات کیے گئے ہیں عام خواتین قیدیوں کو ان کی قید کی جگہ تک رسائی نہیں دی جاتی تاکہ ان کی حفاظت اور سلامتی متاثر نہ ہو،قید تنہائی کے درخواست گزار کے الزام کے برعکس ان کی والدہ کو سہولیات حاصل ہیں ، بشری بی بی جیل کے اس احاطے میں آزادانہ نقل و حرکت کر سکتی ہیں جس میں ایک بڑا کمرہ، الگ صحن اور علیحدہ باورچی خانہ ہے، بشری بی بی دن بھر آزادانہ گھوم سکتی ہیں جبکہ رات کے مقررہ اوقات میں قواعد کے مطابق کمرہ بند کیا جاتا ہے،

بشری بی بی کی نگرانی خواتین جیل افسران اور عملہ کرتا ہے، جن سے وہ روزمرہ ضروریات کے لیے بات چیت کرتی رہتی ہیں، خواتین افسران ان کی بات سنتی ہیں اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو متعلقہ حکام تک بھی پہنچاتی ہیں۔ جیل کی خاتون میڈیکل آفیسر روزانہ کم از کم دو مرتبہ ان کے کمرے میں آ کر معائنہ کرتی ہیں،بشری بی بی کی خوراک چیک کی جاتی ہے بلڈ پریشر وغیرہ سمیت ضروری طبی علامات کا جائزہ لیا جاتا ہے،ضرورت پڑنے پر بشری بی بی کا خصوصی طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اور لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی معمول میں ان کی قید کی جگہ کا دورہ کرتی ہیں باقاعدگی سے ملاقات اور گفتگو کرتی رہتی ہیں، بشری بی بی کے لیے دو خواتین وارڈر ہر وقت تعینات ہیں، جو مقررہ مینو کے مطابق روزانہ تین وقت کا کھانا تیار کرتی ہیں، یہی خواتین وارڈر بشری بی بی کی روزمرہ ضروریات کا بھی خیال رکھتی ہیں اور تقریباً پورا دن ان کے ساتھ موجود رہتی ہیں، بشری بی بی کو قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی سہولت بھی حاصل ہے،جیل مینوئل کے مطابق بشری بی بی کی رازداری کا بھی مکمل خیال رکھا جاتا ہے، بشری بی بی کو صبح لاک اپ کھلنے سے لے کر شام لاک اپ بند ہونے تک آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہے،بشری بی بی دن بھر اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی کر سکتی ہیں ،بشری بی بی کی حراست کی جگہ محفوظ اور پُرامن ہے، جہاں جیل کا عملہ مناسب انتظامات کے ساتھ تعینات ہے،میں اور خواتین ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ حفاظتی انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی رہتی ہیں، بشری بی بی کو جیل مینوئل کے مطابق ہر منگل اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت بھی حاصل ہے،بشری بی بی کی حراستی اور رہائشی سہولیات مناسب اور اطمینان بخش ہیں،بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کا کوئی عنصر موجود نہیں، لہٰذا یہ تاثر بے بنیاد ہے،اڈیالہ جیل یا پاکستان کے کسی بھی جیل نظام میں ایسی تنہائی کی قید کا کوئی وجود نہیں، بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کے حوالے سے اعتراضات محض مفروضوں پر مبنی ہیں حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، بشری بی بی کی بیٹی کی درخواست بے بنیاد قرار دے کر مسترد کی جائے ،

More posts