Baaghi TV

پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں ن لیگ کے ساتھ حکومت بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتی،نیئر بخاری

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں ن لیگ کے ساتھ حکومت بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتی،رانا ثنااللہ کے بیان کہ مہاجرین کی نشستیں ہماری جیب میں ہیں سے دھاندلی کی بنیاد رکھی گئی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نشستیں چھینی گئیں،یہ ایسے انتخابات ہوئے ہیں جس میں جبراً ہم سے سیٹیں جیتی گئیں۔ پنجاب میں ن لیگ نے مہاجرین کی 10 نشستیں جیت لیں، جبکہ جہاں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے، کے پی کے میں جہاں ایک نشست تھی، وہاں پیپلز پارٹی جیتی، کیونکہ وہاں ن لیگ کی حکومت نہیں تھی، وہاں ان کی حکومت کی مداخلت نہیں تھی،80 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ، یہ کوئی نیچرل ہے یہ لوجیکل ہے؟ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ 50 سے 55 فیصد ہوتا ہے، آزاد کشمیر کے باقی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد سے بھی کم ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات میں بعض چیزیں طے ہوئی تھیں، طے ہوا تھا ن لیگ اور پی پی دھاندلی بارے مشترکہ طور الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی،خیبرپختونخوا میں ن لیگ کی مداخلت نہیں تھی تو پیپلز پارٹی جیت گئی،یہ ان کی جماعت ہے جو معاہدے کرکے ملک سے چلے جاتے ہیں میری قیادت ایسی نہیں،ہم شکست پر روتے نہیں مقابلہ کرتے ہیں،آپ گھبرائیں نا آپ کو ایسے نہیں جانے دینگے،پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں ن لیگ کے ساتھ حکومت بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتی،رانا ثنااللہ کے بیان کہ مہاجرین کی نشستیں ہماری جیب میں ہیں سے دھاندلی کی بنیاد رکھی گئی،دھاندلی کی دوسری وجہ انتخابات کو مرحلہ وار کرانا ہے،وہ لوگ جو ہماری پیپلزپارٹی میں ذوالفقار بھٹو کے نعرےلگاتے تھے،کوئی صوبائی وزیر ہے کوئی مرکز میں وزیر ہے،کل ہمارے ساتھ جیے بھٹو کے نعرے لگاتے تھے آج بھٹو کے نواسے پر تنقید کرتے ہیں،

More posts